• کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

آفتاب احمد شیرپاؤ کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات

آفتاب احمد شیرپاؤ کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات

پشاور۔
قومی وطن پارٹی نے خانوادہ شہدائے شیعہ جامعہ مسجد کوچہ رسالدار کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے فی الفور سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سانحہ پر ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھا کر شہداء کے ورثاء کو انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ اس امر کا اظہار قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سنئیر پارلیمنٹیرین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے ان کی رہائش گاہ “آخون قلعہ” میں ایک تعزیتی ملاقات کے دوران کیا۔ جس میں انہوں نے زاہد علی آخونزادہ کے بڑے بھائی خطیب محمد و آل محمد آخونزادہ مجاہد علی اکبر کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر زاہد علی آخونزادہ نے صوبائی حکومت کی بے حسی اور شہداء کے خانوادوں سے مذموم رویہ روا رکھے جانے کا ذکر کرتے ہوئے تاحال سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس اور آہنی اقدامات نہ کرنے کو خانوادہ شہداء کے ساتھ زیادتی کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہداء کے ورثاء اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اس واقعے پر انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گے۔ جبکہ انہوں نے تمام صوبائی و قومی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ پشاور میں لواحقین شہداء کی آواز بن کر اس واقعے کو انصاف کے حصول تک فراموش نہ ہونے دیں اور اپنے اپنے پلیٹ فارم سے اس سانحہ کو اٹھا کر حکمرانوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ شہداء کے خانوادوں کو جلد انصاف مہیا کرے۔ اس موقع آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی خانوادہ شہداء کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبات کو ہر پلیٹ فارم سے پر اٹھائے گے۔انہوں سانحہ پشاور کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کی اور زخمیوں کی صحتیابی تک طبی امداد و سہولیات مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں سکیورٹی اور تحفظ کی انتظامات پر شہداء کے خانوادوں کی تشویش کو موجودہ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی سے تعبیر کیا اور اس ضمن میں شہداء کے لواحقین سے رابطے کے ذریعہ سانحہ کی تحقیقات سمیت دیگر مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے ہمراہ پارٹی کے اعلی رکنی وفد میں سید فیاض علی شاہ، ہاشم رضا، ڈاکٹر افضل خان، حاجی طارق خان، سید صابر شاہ، سید عمران علی شاہ، سید وجاہت علی شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر سید سجاد علی شاہ جعفری، سردار عسکر حیدر زاہد، علی عباس مرزا، سید وجاہت حسین شاہ جعفری اور سید قمر رضا بھی موجود تھے۔