• علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

تازه خبریں

بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی غاصبوں کی جارحیت کی مذمت او آئی سی

بیت المقدس میں فلسطینی و اسلامی تشخص کی حیثیت سے مسجد الاقصی ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

جارح صیہونیوں نے حالیہ دنوں بیت المقدس، مسجد الاقصی اور فلسطینی روزے دار نمازیوں کے خلاف اپنے جارحانہ اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور چار سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

او آئی سی کے سربراہ حسین طہ نے آج او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی غاصبوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین اور عالم اسلام کا اٹوٹ حصہ قرار دیا۔

انھوں نے صیہونی جارحیت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف قرار دیا اور تاکید کی کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور نتیجے میں علاقے میں صرف بدامنی و عدم استحکام ہی بڑھے گا۔