• جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور چیف جسٹس مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں پر اظہار تشکر مزید تیاری رکھنے پر تاکید دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ سید تقی شاہ نقوی سندھ کے دورے پر
  • امام حسین نے بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانی دی، علامہ عارف واحدی
  • شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ
  • آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر علامہ شبیر حسن میثمی کی تعزیت
  • یــوم آزادی پاکســـتان محبـــت اخوت اور تمام طبقات کےحقوق کا درس دیتا ہے
  • قیادت و تنظیم کے وفادار مولانا غلام عباس جویو انتقال کرگئے
  • متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
  • نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

تازه خبریں

عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے

  عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی’ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

  عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی’ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
 رسم قربانی ادا کرنے کے ساتھ ذاتی، گروہی خواہشات اور مفادات کی قربانی پیش کر نے کی کوشش کی جائے، قائد ملت جعفریہ
 عید قربان کے فلسفہ پر عمل پیراہو کر اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل’ بحرانوں’ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کیا جا سکتا ہے
اسلام آباد/ راولپنڈی28جون 2023ء     (   جعفریہ پریس پاکستان  )  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ  عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی’ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے۔ اگر عید الاضحی سے قربانی کا تصور اور فلسفہ نکال دیا جائے تو پھر عید الاضحی کا مفہوم بے معنی ہوجاتا ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ عیدالاضحی اور قربانی کا سبق نہایت واضح ہے اس کے مطابق رسم قربانی بھر پور طریقے سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی اور گروہی خواہشات اور مفادات کی قربانی بھر پور طریقے سے پیش کر نے کی کوشش کی جائے جس سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہو ،عادلانہ نظام قائم ،اچھا معاشرہ کی تشکیل ہو ،بین الاقومی سطح پر آزاد اور خود مختار قومی کی حیثیت ہو ،  آخر میں انہوںنے کہا کہ عید قربان کے فلسفہ پر عمل پیراہو کر اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل’ بحرانوں’ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کیا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال نے خوب کہا کہ
 ”غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم نہایت اس کی حسین   ابتدا  ہے اسماعیل  ”a