راولپنڈی:قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رھائش گاہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سیاحت جناب سید عزت اللہ ضرغامی نے ملاقات کی،پاکستان میں موجود ایران کے سفیر محترم جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم , شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی ملاقات میں شریک تھے
ملاقات میں پاک ایران تعلقات کی بہتری،عالم اسلام کے مسائل اور مسلم امہ کے اتحاد پر بات ھوئی-




