• ٹیکسز کی بھر مار کا بجٹ، عوام سے محبت نہیں دشمنی کےمترادف ہے
  • مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • امام خمینی کی برسی پر علامہ شبیر حسن میثمی کا پیغام
  • پاک ایران بارڈر پر پھنسے زائرین کا مسئلہ فوری حل کیا جائے شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری
  • ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت عالم اسلام کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے
  • ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اشتہار ناکافی ہے امن و امان کو تہہ و بالا کرنیوالوں کو نظراندازکردیاگیا
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی

تازه خبریں

سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین تھے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین اور بے بدل قائد تھے

راولپنڈی/ اسلام آباد19 اگست 2023 ء( جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سا لمیت میں عوام نے علماءو اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں جن میں علامہ سید محمد دہلوی مرحوم کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دور حاضر میں بھی پاکستان کے عوام بدترین دہشت گردی کا نشانہ بننے ‘ نفرت و انتہاپسندی پر مبنی متعصبانہ قانون سازی اور جائز حقوق کے حصول میں رکاوٹوں کے باوجود ملکی سلامتی اور قومی وحدت کی خاطر صبر و تحمل سے کام لے رہے مگر ذمہ داران صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں کرپا رہے۔
قائد اول علامہ سید محمد دہلوی کی برسی کے موقع پرعلامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین اور بے بدل قائد تھے جنہوں نے پرامن سیاسی اور جمہوری طرز احتجاج کی داغ بیل ڈالی اور اپنے مطالبات کو منطقی انداز میں پیش کیا اور پیرانہ سالی کے باوجود ملت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ اس مشکل دور میں کم وسائل کے باوجود مسلسل اور انتھک محنت سے قوم کو شعور اور اتحاد کی نعمت کا احساس دلایا
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ علامہ سید محمد دہلوی ؒ‘ علامہ مفتی جعفر حسین ؒاور علامہ عارف الحسینی شہید ؒ کی قیادت میں جو عوام کے حقوق کے دفاع اور تحفظ کی خاطر جو کارواں چلا تھا وہ آج بھی رواں دواں ہے اور ہم ان قائدین کی فکر سے استفادہ کرتے ہوئے باوجود بے شمار مسائل و مشکلات کے‘ نہ صرف حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں