• علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ

تازه خبریں

غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

غاصب اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے سے ثابت ھو گیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ھے-علامہ عارف واحدی
غزہ کے مظلوموں کو امت مسلمہ کا پیغام ھے کہ ایران کی طرح ھم سب اسرائیل کے مقابلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ھیں-مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل
مسلم حکمران اور عوام متحد ھو کرکھڑے ھو جائیں تو اسرائیل خطے سے بھاگنے پر مجبور ہو گا-علامہ واحدي
ملہووالی،اٹک:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے قائد محترم حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے گاؤں ملہووالی میں معروف دھشتگردی کے شہداء گرامی کی چوبیسویں برسی کے سلسلے میں برآمد ھونے احتجاجی ماتمی جلوس عزا میں شرکت کی بڑی تعداد میں علماء کرام ماتمی دستے اور عزادار شریک ھوئے-
جلوس شہر کے مرکزی چوک پر پہنچا تو علامہ عارف واحدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ھم ملہووالی اور طول تاریخ میں حق کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان سے عہد کرتے ھیں کہ اس حسینی فکر کو جاری رکھنے کے لئے ھر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے-
علامہ عارف واحدی نے غزہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ تمہارے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے کے لئے ھر مسلمان تیار ھے انھوں کہا کہ ھم ایران کے جرئت مندانہ حملے کی حمایت کرتے ھیں پوری مسلمان دنیا خاصکر مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ھوئے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ھونا چاھئے اگر ھم ایران کے ساتھ متحد ھو کر کھڑے ہو جائیں تو اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ھے وہ خطے سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا-
مرکزی نائب صدر نے مزید کہا کہ امت کے اتحاد کا وقت ھے اس وقت جو ایران اور لبنان،یمن،عراق،شام اور دیگر علاقوں سے اس غاصب اور سفاک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد شروع ھوئی ھے اس کے مقابلہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے بس میں نہیم ھے،ان شااللہ بہت جلد یہ بے گناہوں کی قاتل حکومت دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گی اور بیت المقدس میں سب مسلمان مل کر اکٹھے نماز ادا کریں گے-