•  ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
  • فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
  • راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
  • یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
  • یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
  • دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
  • سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
  • انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
  • بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی

یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی

سلام آباد: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 14 اگست یوم آزادی  پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے فرمامایا ہے کہ،  وطن عزیز پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد سے معرض وجود میں آیا ،ایک بات واضح اور روشن ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے جس عظیم ملک پاکستان کی بنیاد رکھی اور وہ پالیسی جو قائد نے دی اس میں صیہونی ریاست کے حوالے سے بھی پالیسی واضح اور روشن ہے، اس حوالے سے ایک مضبوط حکمت عملی  بنانے کی بھی ضرورتِ وقت ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید فرمایا کہ، ہمارے بزرگان کے افکار بالخصوص حکیم اُمت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی دور اندیشی خاک و خون میں غلطاں بچے اور مغربی حکمرانوں کی بے حسی دیکھ کر انہوں نے درست فرمایا تھا کہ 

“تیری دوا نہ جنیوا میں ہے نہ لندن میں،    فرنگ کی رگ جاں پنجہ یہود میں ہے۔”

انہوں نے مزید فرمایا  کہ موسمی حالات کے پیش نظر 14 اگست کو درخت  لگائیں اپنے ملک و سرسبز اور شاداب بنائیں، اللہ تعالیٰ اس سرزمین پاکستان کی حفاظت فرمائے اور شیاطین کے شر سے محفوظ کرے