وطنِ عزیز کو سر سبز بنانے کیلئے “شجر کاری” میں بھرپور کردار ادا کریں۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
پریس ریلیز/14 اگست 2024 (جعفریہ پریس پاکستان ) مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 14 اگست، یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس عہد کے ساتھ کہ ملک کے جوانوں کی شعوری تربیت کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے. انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مملکت خداداد میں رہنے والوں کیلئے حقیقی معنوں میں فکری، معاشی اور معاشرتی آزادی حاصل کرنا ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔ جشن آزادی کے موقع پر ہم سب کو چاہیے کہ وطنِ عزیز کو سر سبز بنانے کیلئے “شجر کاری” میں بھرپور کردار ادا کریں۔