کراچی:
صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی کی جامعۃ الزہرا کی میزبانی میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی میں شرکت ، نشست میں ضلع ملیر کے تنظیمی اراکین سمیت کراچی ڈویژن کے صدر مولانا مظہر حسین زیدی،جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی ، مولانا سید حسن رضا اور مولانا عون رضوی شریک تھے صوبائی صدر نے تنظیمی فعالیت ، معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے اور مکتب اہلبیت کی ترویج و حفاظت میں تنطیم کے کردار پر روشنی ڈالی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکیمانہ دور اندیش اور باتقوی کردار و سیرت پر عمل کرنے پر زور دیا نشست میں مدیر جامعہ مولانا محمد حسین الحسینی نے کارکنان علماء اور صوبائی صدر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس طرح تنظیمی فعالیت اور تنظیم سازی کے لئے آگے بڑھنے پر تاکید کی