پیغام : مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان محرم الحرام 1448ھ
محرم، صفر عزاداری کے حوالے سے مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ پنجاب پولیس کی جانب سے مسائل و مشکلات کو بلا جواز، سنگین اور گھمبیر بنایا جا رہا ہے۔
عوام کے دستوری، بنیادی اور مذہبی حقوق اور صدیوں سے جاری روایات پر قدغنیں لگانے، رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے انتہائی نامناسب رویے، دھمکیاں، دھونس دھاندلی اور اختیارات سے تجاوز کے ذریعہ لاکھوں روپے کے شورٹی بانڈز، مچلکے لیے جا رہے ہیں اور نظر بند کرنے، فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ایسے اقدامات کو کسی صورت بھی قبول اور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ: پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے متعدد ملاقاتیں کی جاچکیں اور یادداشتیں دی جا چکی ہیں۔
منجانب: مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان