قم، ایران: قائد ملت جعفریہ پاکستان اور نمائندۂ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجمع جهانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری سے قم میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اسلامی وحدت، بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی تعاون کے فروغ اور عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مشترکہ دینی و فکری اہداف کے حصول کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ہمراہ موجود وفد نے بھی مختلف امور پر گفتگو کی، جبکہ دونوں جانب سے اسلامی دنیا میں وحدت، اخوت اور مشترکہ کاوشوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔






