تازه خبریں

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی علامہ سید احمد الاشکوری سے ملاقات

جامعۃ الکوثر اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ کی علامہ سید احمد الاشکوری سے ملاقات، علمی نشست میں شرکت

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی علامہ سید احمد الاشکوری سے خصوصی ملاقات، علمی و فکری نشست میں شرکت

اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نجف اشرف کے ممتاز عالم دین، استادِ درسِ خارج اور علمی و تبلیغی سرگرمیوں سے وابستہ علامہ سید احمد الاشکوری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر منعقدہ علمی و فکری نشست میں بھی آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے شرکت کی۔

ملاقات اور نشست کے دوران علمی و فکری موضوعات، دینی تعلیم و تحقیق، حوزہ ہائے علمیہ کے علمی کردار، عصر حاضر کے تقاضوں اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔