تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی کی علامہ ملک ظفر عباس کی برسی میں شرکت

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی کی علامہ ملک ظفر عباس کی برسی میں شرکت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی علامہ ملک ظفر عباس کی برسی کی تقریب میں شرکت، خطاب

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملک ظفر عباس کی برسی کی تقریب میں شرکت کی، خطاب کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا فرمائی۔

تقریب میں علامہ ملک ظفر عباس کی دینی، علمی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے علمی و دینی ورثے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔