تازه خبریں

قائد ملت علامہ سید ساجد نقوی سے علامہ شبیر میثمی نے ملاقات کی

قائد ملت علامہ سید ساجد نقوی سے علامہ شبیر میثمی نے ملاقات کی

جعفریہ پریس پاکستان راولپنڈی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ جس میں عالمی سطح پر تیزی سے تبدیل ہونے والے حالات، ملکی سیاسی صورتحال، فلاحی اقدامات اور ملک میں دوروں کے ذریعے عوام کی دہلیز پر قائد محترم کے پیغام اور اقدامات سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ڈیرہ اسماعیل خان کے گذشتہ دور میں جامع مسجد باب النجف کی قائد محترم کی جانب سے تعمیر نو، سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے جلد کیے جانے والے اقدامات ، علی پور میں مسجد کے افتتاح، ملی یکجہتی کونسل کے اقدامات سمیت تنظیمی امور پر مفصل بریفنگ دی ۔ قائد محترم نے مرکزی سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو سراہا، اور توفیقات میں مزید اضافے کی دعا کے ساتھ ساتھ، جاری اقدامات میں مزید رہنمائی بھی فرمائی۔