تازه خبریں

عراق : علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ العظمی بشیرحسین نجفی سے ملاقات

عراق : علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ العظمی بشیرحسین نجفی سے ملاقات

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

نجف اشرف / عراق: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین النجفی مدظلہ العالی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نمائندہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف حجۃ الاسلام مولانا مجیر میثمی سمیت دیگر معزز علماء کرام اور اراکین دفتر قائد بھی موجود تھے۔