قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل، دی مسلم 500 کے 2027ء ایڈیشن میں نام شامل
اردن کے بین الاقوامی تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے اپنی سالانہ اشاعت میں آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی مذہبی، علمی اور سیاسی خدمات کا تعارف پیش کیا۔
اردن کے بین الاقوامی تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی سالانہ اشاعت The Muslim 500 میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا نام شامل، 1988ء سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور اسلامی تحریک پاکستان کے بانی و قائد کی حیثیت سے مذہبی، سماجی اور سیاسی خدمات کا اعتراف۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم بین الاقوامی تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (Royal Islamic Strategic Studies Centre) نے دنیا بھر کی 500 بااثر مسلم شخصیات پر مشتمل اپنی سالانہ اشاعت The Muslim 500: The World’s 500 Most Influential Muslims میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کو بھی شامل کیا ہے۔