تازه خبریں

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سانحہ شکارپورکے لواحقین سے ملاقات کے لئے شکارپورپہنچ گئے

 جعفریہ پریس- وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سانحہ شکارپور کے لواحقین سے ملاقات کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، آئی جی پولیس و دیگر کے ہمراہ شکارپور پہنچ گئے- تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سانحہ شکارپور کے لواحقین سے ملاقات کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، آئی جی پولیس و دیگر کے ہمراہ شکارپور پہنچے، جہاں انہوں نے سانحہ شکارپور کیس کے حوالے سے لواحقین کو بریفنگ دی اور کیس میں پیشرفت متعلق آگاہ کیا- اس موقع پر لواحقین و ملت جعفریہ کی نمائندگی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ارشاد حسین نقوی نے وزیر اعلی کو لواحقین و ملت جعفریہ کے تحفظات و خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سانحہ شکارپور کیس کو فوجی عدالتوں میں لے جانے کا مطالبہ کیا – وزیر اعلی سندھ نے ملت جعفریہ کے تحفظات و خدشات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لواحقین میں ۲۰ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے- واضح رہے کہ حال ہی میں گذشتہ دنوں شیعہ علماء کونسل سندھ کے اعلی سطحی وفد نے وزیر اعلی ہاوس کراچی میں سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے فی الفور شکارپور پہنچنے کا واعدہ کیا تھا-