(سکردو) شیعہ علماء کونسل پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام پر وڈ ہولڈنگ
ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ جس علاقے کو ریاست نے ابھی تک آئینی حقوق دینے سے محروم کیا ہوا ہے۔ اور یہاں کے عوام
ملک کے دیگر علاقوں کے عوام کے نسبت بنیادی حقوق سے محروم ہیں تو ریاست کس منہ پر اس علاقے کے عوام پر ٹیکس نافذ کرتا ہے؟ ہمارا
شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ اس خطے کا سب سے اہم اور بنیادی حق آئینی حیثیت کا تعین ہے ۔وفاق ٹیکسوں کی مد میں اس خطے سے اربوں
کماتا ہے۔ ریاست کی عدم بصیرت کی وجہ سے ملک کے اکثر سیاحتی مقامات کے امنیت کو تہ وبالا کردیا۔صرف اس جنت نظیر خطے کی امنیت
یہاں کے اکابرین اور امن پسند عوام کی وجہ سے باقی ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وفاق نے اس علاقے میں کوئی کام نہیں کیا۔کرگل
لداخ روڈ کو تجارتی اور سیاحتی مقاصد اور اہداف کے ابھی تک نہیں کھولا گیا۔بے شمار قدرتی حسین مقامات تک سیاحوں کے رسائی کے لیے
معیاری سٹرک تک نہیں بنائی۔عوام ان تمام حقائق سے آگاہ ہیں۔ لہذا اس خطے کی بنیادی حقوق کوتسلیم کرتے ہوئے ماضی کی محرومیوں کا اذالہ کریں۔