تازه خبریں

سری نگر جموں کشمیر سے جوان دانشوروں ‘ وکلاء اور صحافیوں کا ایک آٹھ رکنی وفد کی جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلی سید اظھار بخاری سے تفصیلی ملاقات

جعفریہ پریس سری نگر جموں کشمیر سے جوان دانشوروں ‘ وکلاء اور صحافیوں کا ایک آٹھ رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ھے. جس کی قیادت جموں کشمیر کی معروف علمی ادبی اور سیاسی شخصیت اور تحریک اتحاد ملت کے سربراہ جناب غلام علی گلزار اور کشمیر ینگ لائرز کلب کے صدر سید بابرقادری خوارزمی نے کی. اس دورے کے دوران وفد نے جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلی سید اظھار بخاری سے تفصیلی ملاقات کی جس میں تحریک آزادی کشمیر میں جوانوں کے کردار اور قربانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ھوا جبکہ پاکستانی جوانوں کو مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے ماضی حال اور مستقبل سے آگاہ رکھنے کے بارے میں پہلووں کا جائزہ لیا گیا.
اس ملاقات کے بعد کشمیری وفد نے جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور باب العلم ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کی دعوت پر مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں ایک نشست میں شرکت کی جس میں جموں کشمیر سے جناب غلام علی گلزار ‘ جناب بابر قادری ‘ جناب اشرف وانی ‘ جناب شفقت زرگر ‘ سید اعجاز رضوی اور دیگر نے جبکہ پاکستان سے علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی ‘ سید اظھار بخاری ‘ سید غلام رضا نقوی سابق ممبر کشمیر کونسل ‘ علامہ زاہد حسین نقوی ‘ علامہ سجاد ھمدانی ‘ علامہ قاسم جعفری ‘ ڈاکٹر ندیم عباس میثم’ سید نزاکت حسین نقوی ‘ سید ہادی ہمدانی اور دیگر نے کی. اس نشست میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ ‘ اسلامی مکاتب اور مسالک کے درمیان روابط و ھم آھنگی ‘ مسئلہ کشمیر کے حل میں پائی جانے والی رکاوٹوں ‘ آرپار کی کشمیری قیادت کی ذمہ داریوں ‘ پاکستان اور بھارت کےدرمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اب تک ھونے والے روابط ‘ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں ‘ تحریک آزادی کے خلاف ھونے والی سازشوں اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی قیادت کی خدمات کے موضوعات پر مختصر مگر جامع گفتگو ھوئی. علامہ مشتاق ھمدانی نے کشمیری وفد کے لیے قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جس میں قائدملت نے فرمایا کہ مسلسل سفر اور طے شدہ مصروفیات کے سبب ملاقات نہ ھوسکی لیکن ھم کشمیری عوام کی جدوجہد سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ مکمل حمایت کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے لیے دعاگو اور کوشاں ہیں تاکہ کشمیری عوام کو ان کی لازوال قربانیوں کا صلہ مل سکے اور تکمیل پاکستان کا خواب پورا ھو.
کشمیری وفد نے بھی عزت افزائی پرشیعہ علماء کونسل ‘ جعفریہ یوتھ اور مدرسہ زینبیہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی روابط رکھنے کے عزم کا اظھار کیا.