ڈیرہ اسماعیل خان فوارہ چوک پر ٹارگٹ کلنگ اور طور خم بارڈر پر افغانی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ حمید حسین امامی۔
ان واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔اور صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔علامہ زاہد حسنین بخاریپشاور( )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنر ل سیکرٹری نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میں ہو نے والی ٹارگٹ کلنگ اور طور خم بارڈر پر افغانی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اور دہشت گرد وں کی گرفتاری کی فوری مطالبہ کرتے ہیں ۔ان واقعات سے حکومت کی ناقص حکمت عملی کا پردہ فاش ہو گیا ہے ۔پشاور ڈیرہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا ہونا اور سیکورٹی اداروں کے اپنے ہی لوگوں کا نشانہ بننا لمحہ فکریہ ہے ۔ افغانی سیکورٹی فورسز کابارڈر پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔اور پاکستان افغانستان کے شہروں کو غیرقانی طریقے کی آمدورفت پر مکمل پابندی لگائے ۔ان دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے کہا کہ ن واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔اور صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔صوبائی حکومت اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہے اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔طورخم بارڈر پر حملہ کا افغانستان کی فوج کو ایک اچھا سبق سیکھا دینا چاہیے تاکہ آیندہ اسے جرات ہی نہ ہوکہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرے۔