تازه خبریں

صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچے زخمی

جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نےجمعرات کو غرب اردن کے شہر قلقیلیہ پر حملہ کر کےکم سے کم ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی اور سات دیگر کو زخمی کردیا۔صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بیت اللحم کے شمال میں واقع عایدہ کیمپ پر حملہ کر کے دو فلسطینی بچوں کو گولی مار کر زخمی اور دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا- خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پرفلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی- صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کےقریب یطا نامی گاؤں کا محاصرہ اور زیادہ سخت کر دیا ہے- غاصب صیہونی فوجیوں نےاس گاؤں پر حملہ کر کے لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی- صیہونی حکومت نےاس گاؤں کے لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے گھروں کو منہدم کر دیا جائے گا-