جعفریہ پریس علامه عارف حسین واحدی نے قبله مولانا جانے یا علی سید حسن علی شاه نقوی کی وفات پر اپنے پیغام میں کها که مولانا سید حسن علی شاه کی وفات پر قائد ملت جعفریه علامه سید ساجد علی نقوی،علامه سید محمد تقی نقوی،مرحوم کے لواحقین خاص کر ان کے فرزندان گرامی کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے هیں مرحوم کا شمار ملک کے نامور علمائ کرام سے هوتا تها جامعه مخزن العلوم الجعفریه شیعه میانی ملتان کے ابتدائی طلاب اور زین الاتقیا علامه سید گلاب شاه صاحب کے برجسته شاگردوں سے آپ کا شمار هوتا تها مرحوم خطابت کے میدان میں بهی ایک درخشان ستارے تهے طویل عرصے سے مریض تهے مذهب اهلبیت کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے هیں دعاگو هیں حق تعالی جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے شفاعت آئمه طاهرین نصیب فرمائے،آمین یارب العالمین
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے بڑے بہنوئی بزرگ عالم دین علامہ سید حسن علی شاہ (عرف جانے یا علی ) کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بزرگ عالم دین ایک باعمل باکردار شخصیت تھی ،اور علامہ سید گلاب علی شاہ (مرحوم )کے شاگردوں میں سے تھے ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مرحوم علامہ سید حسن علی شاہ (عرف جانے یا علی ) کی وفات پر ان کی بلندی درجات اور دعائے مغفرت فرماتے ہوئے انکے لواحقین اور پسماندگان کواظہار تعزیت و تسلیت پیش کی۔