فقیر منش، انسان دوست، معروف سماجی رہنما عبدالستارایدھی انتقال کرگئے۔اس بات کا اعلان عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 88سالہ ایدھی گردے فیل ہوجانے کے سبب ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے، جمعہ کو ڈائلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی، سانس تیز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، رات 11بجکر 14 منٹ پر انتقال کر گئے۔ مرحوم کا نمازہ جنازہ نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائیگی، مرحوم کی وصیت کے مطابق انکےجسمانی اعضاء عطیہ کئے جائینگے، معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،حکومت پاکستان نے عبدالستان ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔