تازه خبریں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کنٹرول لائن کےحاجی پیر سیکٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کنٹرول لائن کےحاجی پیر سیکٹر کا دورہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن کےحاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا،جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی فارمیشن کمانڈر نے یونٹس اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلے،مستعدی سے فرائض کی ادائیگی اورآپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے قبل حاجی پیر سیکٹر پہنچنے پرکور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔