تازه خبریں

حجتہ الاسلام علامہ شیخ محسن علی نجفی پر بلا جواز پابندی ، انکا نام شیڈول فورتھ میں شامل ہونا تشیوشناک ہے آغا عباس رضوی

آج مورخہ 17اکتوبر 2016بمقام علاقائی کیمپ آفس اسلامی تحریک پاکستان سکردو میں علامہ سید محمد عباس رضوی کی زیر صدارت علمائے بلتستان اور جوانان بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر انجمن امامیہ سکردو بلتستان شیخ محمد علی مظفری سمیت دیگر علماء اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں دسیوں رفاہی اور تعلیمی اداروں کے بانی حجتہ الاسلام علامہ شیخ محسن علی نجفی پر بلا جواز پابندی ، انکا نام شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کے وفاقی حکومت کے غیر دانشمندانہ اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے ارباب اقتدار کی اس ناعاقبت اندیشی اور توازن کی نامعقول پالیسی کو اس ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ شیخ محسن علی نجفی ایک محب وطن، سچا پاکستانی ہونے کے ساتھ ایک ماہر تعلیم بھی ہیں۔ انہوں نے ریاست پاکستان کی تعلیمی اور رفاہی معاملات میں مدد کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ان کے تعلیمی اداروں سے بلا رنگ و نسل اور قوم و مذہب پاکستانی مستفید ہوتے رہے ہیں یہ ان کا ملک پر احسان ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے غریب عوام کی مشکلات اور غربت کے خاتمے کے لیے بہت قربانیاں دی لیکن ان کا صلہ آج ان کو پابندی اور انکی شہری آزادیوں پر قدغن جیسی صورت میں مل رہی ہے !!! اور انکی علمی اوررفاہی خدمات کو ایوارڈ دینے کی بجائے ان کے فروغ علم اگاہی کے راستوں کو مسدود کیا جارہا ہے آج کا یہ اہم اجلاس شیخ محسن علی نجفی کی تمام علمی ، رفاہی خدمات جو انہوں نے انجام دیے ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک محب وطن شہری ہونے اور انکی طویل خدمات کے پیش نظر ان کے نام کو فی الفور شیڈول فورتھ سے نکالے اور انکے منجمد کیے اکاونٹس کو دوبارہ اوپن کرئے۔علامہ شیخ محسن علی نجفی سمیت کسی بھی نیک چال چلن کے حامل، شریف محب وطن شہری کو بلا جواز تنگ نہ کرئے۔ اور آئندہ کے لیے ارباب اقتدار اس قسم کے حرکتوں سے باز رہے۔ اور یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں اس قسم کے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے اور اقدامات مملکت عزیز کے بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی مترادف ہے ۔
ہم مہذب محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اس ملک کے با اختیار حکومتی و ریاستی اداروں اور عہدیداروں سے امید رکھتے ہیں کہ متذکرہ بالا مطالبات کو فوری طور پر حل کرئے گی ۔