قائد ملّت جعفریہ پاکستان کی جانب سے کھرمنگ کے سات گاؤں میں واٹر سپلائی پروجیکٹس مکمل
محروم علاقوں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کرنے پر علاقے کے لوگوں نے کا قائد محترم کا شکریہ ادا کیا ۔
سکردو(جعفریہ پریس ) قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی جانب سے ضلع کھرمنگ کے سات گاؤں میں واٹر سپلائی اسکیم دیا گیا ۔اسلامی تحریک پاکستان ضلع کھرمنگ کے صدر علامہ سید اکبر شاہ رضوی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد محترم نے دور افتاد علاقوں کے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ماضی میں بھی اس قسم کے دسیوں اسکیم دیے ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے ضلع کھرمنگ کے انگوت گاؤں ، نرگاچو گاؤں، چھومک گاؤں، گنگنی گاؤں، کسورو گاؤں، ککاش گاؤں ،میں حال ہی میں واٹر سپلائی اسکیم سے سینکروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا ۔ بلتستان بھر میں قائد محترم کی جانب سے فلاحی امور چل رہے ہیں ۔ متذکرہ سات گاؤں کے بزرگان ،روسا کرام اور عوام نے قائد محترم کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا ۔ اور امید ظاہر کی آئندہ بھی قائد محترم مسائل میں گرئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے پیش قدم ہوں ۔ علامہ سید اکبرشاہ رضوی نے مزید کہا کہ نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی ایک برد بار شخصیت کے مالک ہیں ۔انہوں نے وطن عزیز کی غریب شہریوں کی انگنت خدمت کی ہے ۔ اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ سندھ بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں بے گھر لوگوں کو رہنے کے لیے مکان دیے اور تعلیم و صحت کے شعبے میں بھی ملک بھر میں بے پایا ں کام کیے ہیں ۔