پی پی 78، الیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ سے تکفیری گروہ کے سربراہ کے کاغذات مسترد ،سید سکندر گیلانی ایڈووکیٹ
جھنگ ۔ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 78میں شیعہ علماء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمذی کی جانب سے مظفر عباس کے کاغذات جمع کرواکر ریٹرننگ آفیسر کے پاس تکفیری گروہ کے سربراہ کیخلاف مکمل اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اعتراض داخل کئے گئے ۔جس پر تکفیری سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ریٹرننگ آفیسر کو حلفیہ بیان دیا تھاکہ اس سے سہواً غلطی ہو گئی ہے اسے درست کیاجائے جس پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ٹھوس دلائل و شواہد کے باوجود کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ اس فیصلے کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کوا لیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کیا اور اس پر عملی کام شروع ہوا۔ کیس تیارکرنے کیلئے قائد محترم کے لیگل ایڈوائزر سید سکند عباس گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، جھنگ سے ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمذی ،نائب ضلعی صدر مظہر عباس قدیانہ ایڈو کیٹ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنی اور انہوں نے لاہور میں پیر کلیم احمد خورشید سینئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سید ذوالفقار علی بخاری سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے مشورہ کیا تو وکلا نے یقین دہانی کرائی کہ کیس بہت مضبوط ہے تکفیری گروہ کے کاغذات نامزدگی مستر د ہو جائے گی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی کی شب روز محنت کے بعد آج اپیل نمبر 04-A/2016الیکشن ٹربیونل مسٹر جسٹس قاسم خان اور مسٹر جسٹس شمس محمودمرزالاہور ہائی کورٹ لاہور بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹھوس اور قانونی دلائل کی روشنی میں تکفیریوں کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات مسترد کر تے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ۔جس پر لیگل ایڈوائزر قائد ملت جعفریہ پاکستان سید سکند ر عباس گیلانی کا کہنا تھاکہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور اگر مخالف اس فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں گئے تو اپنے قانونی حق کے دفاع کیلئے ہم سپریم کورٹ بھی جائیں گے ۔اس موقع پر شیعہ علماء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمذی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں اور ہدایت کی روشنی میں تکفیری گروہ کے سربراہ کو ہم نے ہمیشہ جھنگ میں عملی طور پر سیاسی میدان میں شکست دی ہے اور آئندہ بھی شکست سے دو چار کر نے کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کرتے رہیں گے ۔ جھنگ کے ضمنی الیکشن پی پی 78میں شیعہ علماء کونسل نے ابھی تک کسی اُمیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ۔ جھنگ کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات و واقعات پر ہماری گہری نظر ہے ہم کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے ۔سپریم کورٹ سے فائنل ہونے کے بعد ہی شیعہ علماء کونسل جھنگ وقت آنے پر قائد محترم کی ہدایت کی روشنی میں ہی کسی ایک اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کرئے گی ۔ماضی میں بھی ہم نے اصولوں کی سیاست کی اور اب بھی انہی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اُس اُمیدوار کی حمایت کریں جو تکفیری گروہ کے اُمیدورا کو شکست دینے میں سب سے زیادہ مضبوط اُمیدوار ہو گا اور ہمارا فیصلہ کن ووٹ ہی تکفیریوں کی شکست کا سبب بنے گا۔انشااللہ