سندھ حکومت چہلم امام حسین کے مو قع پرکراچی سمیت سندھ بھر میں جلوس و مجلس عزاء اور شیعہ آبادیوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے)
محرم الحرام میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے مجلس عزاء پر حملے کئے گے جس میں کئی بے گناہ عزادار شہید ہوئے)
درگاہ شاہ نورانی مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش جیسی خطر ناک دہشت گردتنطیم کی جانب سے قبول کرناحکومت کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے (یعقوب شہباز)
شیعہ علماء کونسل سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چہلم امام حسین کے مو قع پرکراچی سمیت سندھ بھر میں جلوس و مجلس عزاء اور شیعہ آبادیوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے محرم الحرام میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے مجلس عزاء پر حملے کئے گے جس میں کئی بے گناہ عزادار شہید ہوئے آج تک مجلس عزاء پر حملہ کر نے والے دہشت گرد آزاد ہیں صوبائی دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب شہباز نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش جیسی خطر ناک دہشت گردتنطیم کی جانب سے قبول کرناحکومت کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے دہشت گردی نے نہ صرف پا کستان کی ترقی کو روکا بلکہ ہر طبقے پر دہشت گرد حملوں نے عوام میں عدم تحفظ پیدا کردیا ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے سفاک دہشت گرد آہستہ آہستہ پھر منظم ہونے کی کوشیش کرتے نظر آرہے ہیں انتظامیہ اور قانون نافز کرنے والے ادارے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ دہشت گردی جیسی لعنت کا جڑ سے خا تمہ ہوسکے ہم حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہیں کہ چہلم امام حسین پرفُل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ عزاداروں کی جان ومال کی حفا ظت ہوسکے ہم میٹرو پولیٹن انتظامیہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ امام بارگاہوں کے اطراف سے کچڑے اور گندگی کے ڈھیڑ کو ختم کیا جائے اور لا ئٹ کے بہتر انتظامات کئے جائیں