جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کرسمہ تھنگ یونٹ کابینہ کے تقریب حلف برداری
بلتستان میں جے ایس او کے تنظیم سازی جای ۔ اس سلسلے میں ایک ہفتہ قبل کرسمہ تھنگ سکردو یونٹ کا قیام عمل میں آچکا تھا۔ گزشتہ روز یونٹ کے کابینہ کی حلف برداری ہوئی ۔ بلتستان کے نامور عالم دین علامہ سید محمد علی موسوی نے پاکستان کے موجودہ صورت حال اور نماءندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی خدمات اور ملت کی حقوق کی تحفط کے سلسلے میں کاوشوں سے نوجوانوں کو آگاہ کیا ۔ جے ایس او کرسمہ تھنگ یونٹ کی تقریب حلف برداری مین علاقے کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کے ذریعے قومی و ملّی پلیٹ فارم کے ساتھ اور قیادت کے ساتھ اپنی وابستگی اور عزم اطاعت کا ثبوت دیا۔ جے ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر محمد شبیر حافظی نے تمام جوانوں کا خیر مقدم کیا اور اور نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی۔ شیعہ علماء کونسل بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے جے ایس بلتستان کی فعالیت کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ جے ایس او جلد بلتستان کی بڑی طلبہ تنظیم کے طور پر ابھرئے گی۔ اس طرح سے قیادت کے دست و بازو مضبوط ہوگی۔