تازه خبریں

حویلیاں :طیارہ حادثہ, عملے کے ارکان سمیت تما م 48 افراد جاں بحق

حویلیاں :طیارہ حادثہ, عملے کے ارکان سمیت تما م 48 افراد جاں بحق
حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو نے والے پی آئی اے کےطیارے میں سوار عملے کے چھ ارکان سمیت تما م اڑتالیس افراد جاں بحق ہو گئےہیں ۔ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں نادرا حکام طبی عملے کی معاونت سے لاشوں کی شناخت میں مصروف ہیں۔تمام لاشوں کوایبٹ آباد سے پمز ہسپتال اسلام آباد لایاجا رہا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ممتاز نعت خواں جنید جمشید،ان کی اہلیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ بھی سوار تھے۔ قومی فضائی کمپنی کا اے ٹی آر طیارہ شام تین بج کر پچاس منٹ پر چترال سے اسلام آباد کیلئےروانہ ہوا۔اور شام چار بج کر چالیس منٹ پرطیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔جس کے بعد طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ۔ المناک حادثے پر ہر دل غمزدہ ہے- وزیراعظم محمدنوازشریف اور صدر ممنون حسین کی ہدایت پرتمام متعلقہ حکام فوری طورپرجائےوقوعہ پرپہنچےاورریسکیواورریلیف آپریشن فوری طورپر شروع کردیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور پاک فوج کے پانچ سو جوانوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اور لاشوں کو ایبٹ آباد منتقل کیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرزبھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ وزارت داخلہ نےلاشوں کی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹرز این ڈی ایم اے کےحوالے کردئیےہیں۔ لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا کی موبائل بائیو میٹرک ٹیم بھی ایبٹ آباد پہنچ گئی ہے۔