تازه خبریں

بابائے تحریک وزارت نقوی کا چہلم یکم جنوری قصر زینب بھکر میں ہوگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی خصوصی خطاب کریں گے

 چہلم میں سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹری بھی شریک ہوں گے
 انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،صبح 8 قرآن خوانی ، 10 بجے قائدین کے خطابات ہوں گے، علامہ سبطین سبزواری
راولپنڈی۔ اسلام آباد ( پریس) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ رہنما ، بابائے تحریک اور شیعہ علما کونسل کے سینیر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کا چہلم قصر زینب بھکر میں یکم جنوری 2017ءکو منایا جائے گا۔جن کا 23 نومبر کو انتقال ہوگیا تھا۔چہلم سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے شیعہ علما کونسل کے عہدیدار اور قریبی اضلاع سے کارکنان بھی شریک ہوں گے۔یہ فیصلہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی نائب صدور مولانا موسیٰ رضا جسکانی،مولانا احسان علی اتحادی، مرحوم وزارت نقوی کے فرزند سید سکندر رضا نقوی، ڈویژنل صدر سرگودھا ڈویژن مولانا انتظار مہدی، ضلعی صدور مولانا قلب علی شاہانی بھکر، نیرعباس کاظمی لیہ، مولانا امیر یوسف میانوالی، میاں محمد شفیع راجن پور، مولانا سجاد انقلابی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر مرید عباس لغاری مظفر گڑھ ، علامہ محمد رمضان توقیر نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی نمائندگی کی،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کے صدرمظہر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرحوم وزارت حسین نقوی کی ملت اسلامیہ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ محسن تشیع کا چہلم شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جس میں سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹری جبکہ پنجاب بھر کے اضلاع سے عہدیدار اور قریبی اضلاع سے کارکن بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چہلم کے لئے علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سبطین حیدر سبزواری،سکندر رضا نقوی، مولانا قلب علی شاہانی، نیر عباس کاظمی، جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر مظہر عباس،اور تنظیم پاسداران کی صدر شفقت حسین پر مشتمل مرکزی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جو چہلم کے انتظامات اور روابط کی ذمہ دار ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ پنجاب میزبان صوبہ ہونے کے ناطے بھر پور طریقے سے پروگرام کو کامیاب بنائے گا۔یکم جنوری کو قصر زینب میںصبح 8 قرآن خوانی ، جبکہ 10 بجے مرکزی اور صوبائی قائدین کے خطابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین مرحوم، علامہ عارف حسین الحسینی شہیداور علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی وزارت نقوی نے اپنی زندگی ملی امور کے لئے وقف کئے رکھی۔ان کاچہلم تنظیمی کنونشن محسوس ہوگا۔