ادارہ نورالحق کراچی میں ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا اجلاس منعقد ہوا.
جس میں مرکزی صدر ڈاکٹرابولخیر ذبیر نے خصوصی شرکت کی،
اجلاس میں ملی وقومی مختلف امور پر گفتگو کی گئی، اسکے بعد صوبائی کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں اتفاق رائے سےجماعت اسلامی کے اسداللہ بهٹو صاحب کو صوبائی صدر،اسلامی تحریک کے علامہ سیدناظرعباس تقوی صاحب کوصوبائی سینئیر نائب صدر،جمعیت علماء پاکستان کے قاضی احمد نورانی صاحب کوصوبائی جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا.
اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ شبیر حسن میثمی صاحب کوصوبائی مصالحتی کمیٹی کا رکن، علامہ جعفر سبحانی صاحب کوصوبائی جمعہ کمیٹی کارکن اورعلامہ کرم الدین واعظی کوصوبائی تحقیقاتی کمیٹی کا رکن نامزد کیاگیا.