لاھور:ترکی کے وزیر مذہبی امور عالم دین ڈاکٹر مہمت (محمد) گورمز ایک وفد کے ھمراہ سیرت کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے لاھور میں مختلف مسالک کے علمائ کرام سے اھم میٹنگ ھوئی جس میں انھوں نے عالم اسلام اور امت مسلمہ کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی،علامہ عارف حسین واحدی بھی اس میٹنگ میں شریک ھوئے اور اپنی گفتگو میں کہا کہ اس وقت استعماری اور سامراجی دشمنان اسلام قوتیں امت مسلمہ کو کچلنے اور ٹکڑے کرنے میں شب و روز مصروف ھیں آئے روز نئی سازشیں ھو رھی ھیں تاکہ مسلمان کمزور ھو جب تک تمام امت ان کے مقابلے میں متحد نہ ھوگی یہ قوتیں عالم اسلام کو کمزور کرنے میں مصروف رھیں گی-
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ھے اسلام کے اس مقدس چہرے کو داغدار کرنے کے لئے مسلمانوں میں دھشت گرد گروہ بنا کر مسلمانوں کے گلے کاٹے جا رھے ھیں زندہ جلایا جا رھا ھے،وحشت و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ھے تو ضروری ھے کہ امت اور اسلام کے خلاف اندرونی بیرونی سازشوں کے مقابلے کے لئے تمام امت سر جوڑ کر بیٹھے اپنی صفوں میں اختلافات ختم کرے اصل دشمنوں کو پہچانے تاکہ امت مضبوط ھو۔
ڈاکٹر مہمت گورمز نے ان باتوں کی تائید کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کو دیکھ کر رشک آرھا ھے سب علما اکٹھے بیٹھے ھیں اور ملکر شدت پسندی،تکفیر اور دھشت گردی کا مقابلہ کر رھے ھیں اس اتحاد و اتفاق کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ھو رھی ھے،اختلاف حق ھے مگر اختلافات کو عداوت میں تبدیل نہ ھونا چاھئے۔جو اسلام کے ٹھیکیدار خود کو ظاہر کر کے مسلمانوں کا قتل عام کر رھے ھیں وہ اسلام اور خدا سے مخلص نہ ھیں حد تو یہ ھے کہ نواسہ رسول امام حسین کو شہید کرتے ھیں شریعت کی بنیادوں کو پامال کرتے ھیں اس وقت شریعت کا خیال نہیں ھوتا مگر چیونٹی پاؤں کے نیچے آکر کچلی جائے اس پر بڑے ڈسٹرب ھوتے ھیں کہ یہ شریعت کے خلاف کام ھو گیا وفاقی وزیر مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف بھی اس ملاقات میں شریک تھے بلکہ انھیں کی کاوشوں سے یہ ملاقات ھوئی