تازه خبریں

قندھار : افغان شہر قندھار کے ایئر پورٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ خواتین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئیں۔

قندھار : افغان شہر قندھار کے ایئر پورٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ خواتین سکیورٹی اہلکار ہلاک  ہوگئیں۔

افغانستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ قندھار کے ایئر پورٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پانچ خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قندھار کے گورنر کی ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح خواتین سکیورٹی اہلکار اپنی ملازمت پر ایئر پورٹ آ رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس وین پر حملہ کیا۔ترجمان سمیم خپلواک نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ خواتین اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔