کابینہ دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی پُروقار تقریبِ حلف برداری، نمائندہ قائدِ محترم نے کابینہ سے حلف لیا، علامہ مشتاق حسین ھمدانی کی خصوصی شرکت.
(قم المقدسہ) دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی کابینہ کی بروز جمعرات 5/1/2017 حلف برداری کی پُروقار تقریب، دفترِ قائدِ ملت میں منعقد ہوئی. مسئول دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مسرت اقبال زیدی صاحب نے جدید کابینہ اراکین کو خوش آمدید کہا، بعد ازاں نمائندہ قائد حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب نے کابینہ کے اراکین کا انکے عہدوں کے ساتھ تعارف کراتے ہوئے کابینہ کے وظائف و ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور کابینہ کے گیارہ شعبہ جات کے معاونین سے دفتر کے دستورالعمل کے مطابق حلف لیا. تقریب میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید مشتاق حسین ھمدانی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور تنظیمی، قومی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے تجربات سے شرکاء کو مستفید کیا.
واضح رہے کہ مجلس عاملہ، کابینہ کی توثیق کرتی ہے جس کے بعد کابینہ کے اراکین دستوری طور پر حلف اٹھاتے ہیں.