تازه خبریں

اسلام آباد:کرم ایجنسی کے صدرمقام پارہ چنار میں ہونے والے دہشتگردی کے دلخراش سانحے کی شددید مذمت کرتے ہیں۔مرکزی صدرجے ایس او

اسلام آباد:کرم ایجنسی کے صدرمقام پارہ چنار میں ہونے والے دہشتگردی کے دلخراش سانحے کی شددید مذمت کرتے ہیں۔مرکزی صدر جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر حسن عباس
جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عباس کی جانب سے پارہ چنار میں ہونے والی دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی سخت مذمت کی گئی۔برادر حسن عباس کا کہنا تھا کہ اد طرح کے واقعات عوامِ پاکستان کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے اور ہم ہمیشہ ظالموں کیخلاف یکجا ہو کر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کی ہمارا ملک یس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور ہمیں اپنے ملک اور اسکی عوام کی جان ،مال ،عزت وآبرو کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے، ہم پہلے بھی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں ک شانہ بشانہ کھڑے رہے اور سفاک دہشتگردوں کے خلاف افواجِ پاکستان کی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔برادر حسن عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے پشت پناہوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔انہوں نے اس افسوسناک سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔