تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر وفد سی ایم ایچ و لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گیا انتظامات کا جائزہ

پشاور (اسٹاف) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی سیکریٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی نے سیکریٹری اطلاعات سید مرتضی علی شاہ کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور پھر سی ایم ایچ پشاور کا فوری طور پر دورہ کر کے سانحہ پارا چنار کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاج اور معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سی ایم ایچ پشاور نے وفد کو زخمیوں کو فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف طلباء تنظیموں ، عمائدین پارا چنار ، تنظیم المومنین صوبہ خیبر پختوخوا کے عہدیدار اور مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرسیکریٹری جنرل مظفر علی آخونزادہ نے صوبائی اور مرکزی قیادت کی طرف سے سانحہ پاراچنار کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوراََ گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکی تنظیم نے متعدد بار نیشنل ایکشن پلان پر صحیح عمل در آمدکا مطالبہ کیا لیکن اس میں موجود سقم دور نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے آج بھی دہشت گرد کھلے بندوں انسانیت کے قتل عام میں مصروف ہیں۔وفد نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔انھیں مرکزی اور صوبائی قیادت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔دریں اثناء پارا چنار میں سانحہ کے شہداء کی نماز جنازہ کی شرکت کے موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔ علامہ صاحب نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے شہداء کے ورثاء سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

IMG-20170121-WA0030https://web.facebook.com/jafariapress.official/