قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال اور اس ضمن میں جاری امدادی کاموں کے حوالے سے قائد محترم کو تصیلی بریفنگ دی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر نگرانی جاری امدادی کاموں کو مذید وسعت دینے کے حوالے سے روزمرہ کی بنیاد پر جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ قائد محترم نے مرکزی سیکرٹری جنرل کی زیر نگرانی ان اقدامات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے امدادی کاموں کے سلسلے کو مذید بڑھانے کے لیے رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ پروگرامات کی بھی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ زائرین اور پنجاب میں ایف آئی آرز کے حوالے سے متعدد اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے قائد محترم نے ان پر فوری کام کرنے پر ہدایت فرمائی۔ ملاقات میں تنظیمی صورتحال پر گفتگو کے دوران قائد محترم نے آئین و قانون کی روشنی میں مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات کرنے کا بھی عندیہ ظاہر کیا۔