عالمی ماحولیاتی استحصال کا دن منانے والے براہ راست انسانی استحصال کا دن منائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی
غزہ میں انسانیت کو پامال کردیاگیا، فلسطینی عوام کے حق میں پوری دنیا کے عوام سراپا احتجاج مگر مناسب عملی اقدامات کے ذریعہ دباﺅ ڈالنے والے خاموش ہیں ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد06 نومبر 2023ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جنگوں اور مسلح تصادم کے نتیجے میں ماحولیاتی استحصال پر عالمی یوم منانے والے غزہ میں ہونیوالے انسانی استحصال کا دن منائیں۔ماحولیاتی آلودگی بلواسطہ انسانیت کےلئے نقصان دہ مگر جو براہ راست انسانیت کو پامال کررہاہے اس پر مناسب عملی اقدام کے ذریعہ دباﺅ ڈالنے والے خاموش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ”جنگوں اور مسلح تصادم میں ماحولیات کے استحصال کے خاتمے “ کے عالمی دن پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں اگرسب سے بڑا انسانیت کےلئے خطرہ ہے تو وہ ناسور ہے جسے مشرق وسطیٰ کے قلب میں پنپے دینے کےلئے نہ صرف سامراج نے اپنی بھرپور قوت لگائی بلکہ اب اس ناسور کو مزید بڑھاوا دینے کےلئے خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ انسانیت کو مسلسل کچل رہاہے ، بچوں کو پامال کررہاہے، ایسی نسل کشی کا مرتکب ہورہاہے کہ استحصال لفظ چھوٹا اور جنگی جرائم کے الفاظ بھی شرماجائیں۔ اقوام متحدہ جیسا ادارہ سامراج اور ان قابض قوتوں کے سامنے انتہائی بے بس او ربے کس نظر آرہاہے ،پوری انسانیت اس ظلم و جبر پر چیخ اٹھی ہے مگر افسوس انتہائی تباہی و بربادی کے باوجود دباﺅ ڈالنے والے خاموش ہیں ، ایسے حالات میں جنگوں اور مسلح تصادم میں ماحولیات کے استحصال کے خاتمے کے عالمی دن کا اعلان محض زبانی جمع خرچ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی بلواسطہ انسانیت کےلئے نقصان دہ ہے اوراس جانب متوجہ کرنا کئی حوالوں سے اہم البتہ حالیہ جنگ کے ذریعے جو براہ راست انسانیت پامال ہورہی ہے اس پر دن منانے اور جنگ رکوانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔