اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2026 کی 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
اردن کے بین الاقوامی ادارہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دنیا بھر کی 500 با اثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔
یہ عالمی ادارہ ہر سال مختلف شعبہ جات میں مؤثر اور نمایاں کردار ادا کرنے والی مسلم شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔
گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مسلسل اس عالمی فہرست میں شامل کیے جا رہے ہیں، جو ان کی علمی، فکری اور دینی خدمات کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔
ملاحظہ کریں کتاب کے صفحہ نمبر 164 پر
کتاب کا لنک: https://themuslim500.com/