تازه خبریں

ڈاکٹر علی لاریجانی کی پاکستان علماء سے ملاقات اور فلسطین و علاقائی تعاون پر گفتگو کی تصویر

ڈاکٹر لاریجانی کا دورہ پاکستان اختتام پزیر، نتائج کے اطمینان ، باہمی تعلقات میں مزید فروغ پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دو روزہ دورۂ پاکستان کے اختتام پر اعلان کیا کہ میزبان ملک کے حکام کے ساتھ ہونے والی تعمیری گفتگو میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی پوزیشن مضبوط بنانے اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ہم آہنگ اقدامات کر رہے ہیں، جس کا مقصد دوطرفہ تجارت کو دس ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی کے مطابق دونوں ممالک نے ایران میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو مزید سازگار بنانے کی کوششوں پر اتفاق کیا ہے، اور مستقبل میں اس حوالے سے مزید مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقاتوں میں سرحدی امن و استحکام پر بھی بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے کے طاقتور ممالک ہیں، مگر کچھ بیرونی قوتیں نہیں چاہتیں کہ یہ تعلقات مضبوط ہوں، اسی لیے وہ دہشت گرد عناصر کو استعمال کرتی ہیں تاکہ تعمیری مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہو۔