سربراہ اسلامی تحریک پاکستان اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران راجہ اعظم خان نے باقاعدہ طور پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔
قائد محترم آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی تحریک میں شامل ہونے والی شخصیات کو تحریک کا پرچم پہنایا اور ان کے فیصلے کو عوامی حقوق کی جدوجہد کے لیے اہم قرار دیا۔
اس موقع پر اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ،جناب ایوب زیری ، محمد علی قائد،جناب سخی احمد جان ، حاجی گلبر خان (سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان) راجہ جلال حسین مقپون (سابق گورنر گلگت بلتستان) فتح اللہ خان (سابق وزیر اطلاعات) شمس لون (سابق وزیر داخلہ) ایمان شاہ (سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات) حاجی شاہ بیگ (سابق وزیر) کیپٹن (ر) شفیع (سابق اپوزیشن لیڈر) ظفر شاد خیل خان اکبر خان راجہ اعظم خان خالد خورشید (سابق وزیراعلیٰ) شریک تھے
سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے اس سلسلے میں آئندہ انتخابات میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے








