صنعا میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کرکے وزیر اعظم احمد غالب الرہوی اور ان کی کابینہ کے چند وزرا کی شہادت کی خبر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کے جمعرات کے حملے میں مجاہد وزیر اعظم احمد غالب الرہوی اور ان کی کابینہ کے چند وزرا کی شہادت کا اعلان کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں چند وزرا زخمی بھی ہوئے ہیں جن ميں سے بعض کو سخت زخم آئے ہیں ۔