تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن روندو کی تنظیم سازی

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن روندو کی تنظیم سازی۔ آغاسید فضل شاہ موسوی میر کارواں منتخب۔ سب ڈویژن ہیڈ کواٹر ڈمبوڈاس میں علماء و زعماء روندو کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی اور صدر ضلع سکردو حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد رضا بہشتی کے ساتھ سابق صدر سب ڈویژن روندو حجتہ الالسلام علامہ محمد حسین کمیلی اور دیگر علماء کرام اور سرکردہ افراد شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سید آغا سید فضل شاہ موسوی میر کارواں منتخب کیا گیا۔ اجلاس سے علامہ فدا حسن عبادی، علامہ شیخ محمد رضا بہشتی، علامہ شیخ محمد حسین کمیلی اور نومنتخب صدرسید آغا فضل شاہ موسوی نے خطاب کیا۔