سکردو. اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا شہید راہ حق حضرت علامہ سید عارف الحسینی شہید کے یوم شہادت کئ مناسبت سے دفتر اسلامی تحریک سکردو میں ایک تعزیتی نشست بہ عنوان خراج عقیدت قاید شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی منعقد کیا گیا. اس تعزیتی نشست میں قا ید شہید کو انکی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ضلع کھرمنگ کے صدر حجۃالاسلام علامہ سید اکبر شاہ رضوی نے خصوصی طور پر آج کے یوم کی مناسبت سے نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کا پیغام سنایا. تعزیتی نشست میں شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید حسینی کئ مشن کو موجودہ قائد محترم کی سرپرستی میں جاری وساری رکھیں گے. تعزیتی نشست میں ماہ اگست میں برسی قائد ین ملت جعفریہ پاکستان کے نام سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا. اجلاس کے اختتام پر قائد شہید کئ روح پرفتوح کئ شادمانی کے لیے اور دیگر شہدا ملت کئ ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کیا گیا.