تازه خبریں

انڈیا نے فوجیں واپس نہ بلائیں تو شرمندگی کا سامنا کرے گا: چین

انڈیا نے فوجیں واپس نہ بلائیں تو شرمندگی کا سامنا کرے گا: چین

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے ’شرمندگی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے شنہوا کا کہنا ہے کہ چین، انڈیا اور بھوٹان کے سرحدی علاقے ڈوکلام سے جب تک انڈیا اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس بارے میں مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔