تازه خبریں

بابری مسجد شہادت۔بھارتی سپریم کورٹ کا ایڈوانی کے خلاف کارروائی کا حکم

بابری مسجد شہادت۔بھارتی سپریم کورٹ کا ایڈوانی کے خلاف کارروائی کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ایل کے ایڈوانی اور دوسرے رہنماؤں کےخلاف ایودھیہ کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت میں ملوث ہونے کے الزام میں قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ میں ایل کے ایڈوانی، اُوما بھارتی اور مُرلی منوہر جوشی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کےبیس رہنماؤں کے خلاف کیس بھارت کے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نےدائر کیا تھا۔نواسی سالہ ایڈوانی اور اُن کے ساتھیوں پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے جس کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے سولہویں صدی کی بابری مسجد کو انیس سو بانوے میں شہید کر دیا تھا۔سی بی آئی کے مطابق ایڈوانی اور ان کے ساتھیوں نے انیس سو نوے میں مسجد کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔