تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے سانحے میں کم سے کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں – ترک ذرائع نے فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی وجہ تیز بارش کے باعث اندھیرا چھاجانے یا تکنیکی خرابی کو بتایا ہے- ترکی کے مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی صوبہ تونجلی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے – ہیلی کاپٹر میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد سوار تھے – بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سانحے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں –