تازه خبریں

جماعت اسلامی کی طرف سے علمائ کرام اور مشائخ عظام راولپنڈی اسلام آباد کے اعزاز میں ایک استقبالیہ علامہ عارف واحدی کی شرکت و خطاب

راولپنڈی: رائلٹن ھوٹل میں جماعت اسلامی کی طرف سے علمائ کرام اور مشائخ عظام راولپنڈی اسلام آباد کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت اور خطاب کیا،کثیر تعداد میں علما مشائخ شریک ھوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جناب لیاقت بلوچ،کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین جناب خواجہ پیر معین الدین محبوب کوریجہ،پیر اجمل شاہ صاحب،پیر چراغ الدین شاہ،پیر اظہار بخاری،مولانا عبدالجلیل نقشبندی،مولانا نصیر حسین موسوی اور دیگر سینکڑوں علما و مشائخ نے شرکت کی اور بہت سوں نے خطاب کیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں موجودہ دور میں اتحاد بین المسلمین کی اھمیت،عالمی سطح پر امت مسلمہ کے خلاف سامراجی قوتوں کی سازشیں،پاکستان میں میں شدت پسندی،تکفیر،پاکستان میں مصنوعی فرقہ واریت کو ھوا دینے اور امت کی صفون میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی،کہا کہ بعض داخلی اور خارجی قوتیں اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے ایک سازش کے تحت مختلف مسالک اور مکاتب فکر کو آپس میں لڑانے کے درپے تھیں،جس کو ھم سب نے خاص کر ھر مسلک کے بزرگ اور جید علمائ کرام نے ناکام بنایا،قاضی حسین احمد،مولانا شاہ احمد نورانی،علامہ ساجد نقوی،مولانا فضل الرحمان اور دیگران نے بھر پور کردار ادا کیا اور اس ناپاک سازش کو ناکام بنایا متحدہ مجلس عمل بنائی تو کبھی ملی یکجہتی کونسل تشکیل دے کر دشمنوں کی سازشوں کو نقش بر آب کیا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ دشمنوں نے ایک اور سازش کے تحت ھمیں اھلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی تو عظیم مفکر علامہ اقبال نے امت کو متوجہ کیا کہ،،،اے گرفتار ابو بکر و علی ھوشیار باش،،،، امت کو اس دور میں بھی اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت برقراررکھنے کی اشد ضرورت ھے اھلبیت اطہار،صحابہ کرام،ازواج مطہرات،اولیائ کرام کا سب مسالک کے لوگ احترام کرتے ھیں توھین کرنا شرعی طور پر جرم ھے یہ شخصیات اسلام کے ستون ھیں ان کی توھین کرنا اسلام کے ساتھ خیانت کے زمرے میں آتا ھے اگر کہیں بعض نیم خواندہ لوگ اس طرح کی حرکت کریں تو اس کو کسی مسلک کا عقیدہ نہ سمجھا جائے۔
علامہ واحدی نے کہا کہ قاضی حسین احمد کا جملہ ،،،،قدر مشترک اور درد مشترک،،،،کو مد نظر رکھا جائے ھم سب کے عقائد پچانوے فیصد ایک ھیں توحید کا عقیدہ ھو یا انبیا و رسل پر ایمان،ختم نبوت کا عقیدہ ھو یا اھلبیت اطہار و صحابہ کرام سے محبت پر ھم سب متحد ھیں قرآن مجید آئین زندگی بشر ھے سب کا مشترکہ عقیدہ ھے کہ یہ آخری آسمانی کتاب ھے اور ھر قسم کی تحریف سے مبرا ھے اللہ تعالی کا قرآن میں اعلان ھے کہ ھم نے یہ کتاب نازل کی اور ھم ھی اس کے محافظ ھیں تو اگر کوئی تحریف کا عقیدہ رکھتا ھے تو یہ صریح طور پر قرآن سے ٹکرانا ھے۔
اس وقت ضرورت ھے کہ ھم چھوٹی چھوٹی کدورتوں کو ایک طرف رکھ کر دشمنان اسلام کے مقابلے میں خود کو متحد رکھیں اسی میں اسلام کی بقا اور امت مسلمہ کی سربلندی ھے۔
آخر میں جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا کہ علما کو ایک پلیٹ فارم جمع کرنا اسلام کی بڑی خدمت ھے اللہ تعالی اب کو یہی جذبہ عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

تصاویر کے لئے کلک کریں