جے-ایس-او پاکستان کا مرکزی ” تعمیر مستقبل تعلیمی کنونشن ” 29 جولائی 2017 بروز ہفتہ کو منعقد ہو گا- سفیر حسین
(اسلام آباد): جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی ”تعمیرمستقبل تعلیمی کنونشن” 29 جولائی 2017 بروز ہفتہ کو جامع امام صادق G-9/2 کراچی کمپنی اسلام آباد میں منعقد ہو گا،اس بات کا اظہار جے-ایس-او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر سفیر حسین نے تعلیمی کنونشن کے حوالے سے ڈویژنل عہدادران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اہنون نے مزید کہا کہ ملک بھر سے طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ مہم و تشہیراتی مہم کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ کنونشن سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ جس میں کئیرئر گائید نس، جاب ہنٹنگ اسکلز، سیلف ریکگنائزیشن، کرنٹ افیئرز جیسے موضوعات شامل ہیں۔ کنوشن کا انعقاد پروفیشنل اداروں میں زیرِتعلیم طلبا کیلئے مفید ثابت ہوگا،انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں سی ایس ایس اور پی سی ایس، اور جوڈیشری کے امتحانات کی خصوصی رہنمائی بھی دی جائے گی جس کیلئے ماہرین تعلیم اور ملک کے نامور پروفیسرز مفصل لیکچرز دیں گے۔ برادر سفیر حسین نے کہا کہ تعلیمی کنوشن مین مختلف مقابلہ جات کا بھی انعقاد کروایا جائے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ کنونشن طلبہ کی فکری اور تعلیمی صلاحتوں کواجاگر کرنے میں بہتریں سنگ میں ثابت ہو گا-